4 لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کے بدلے پانچ سال کا اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے
رومانیہ میں رہنے کی شرط نہیں ہوگی ، سرمایہ کار بغیر مقیم ہوئے رہائشی حیثیت رکھ سکیں گے
برسلز (آئی این پی )یورپی ملک رومانیہ نے اپنی پہلی ریذیڈنسی بائی انویسٹمنٹ اسکیم متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ۔اس کے تحت غیر یورپی یونین ممالک کے شہری کم از کم4 لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کے بدلے پانچ سال کے لئے قابلِ تجدید رہائشی اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔اس تجویز میں چار سرمایہ کاری کے آپشنز شامل ہیں جن میں ہر ایک کے لیے کم از کم 400,000 کی سرمایہ کاری اور پانچ سال تک سرمایہ برقرار رکھنے کی شرط لازم ہو گی ۔پانچ سالہ میعاد کے رومانیہ کے سرکاری بانڈز،پانچ سال تک رکھی گئی جائیداد کی خریداری، اے ایس ایف مالیاتی نگران ادارہ سے منظور شدہ سرمایہ کاری فنڈز میں سرمایہ،رومانیہ کی اسٹاک مارکیٹ میں درج کمپنیوں کے حصص کی خریداری لازمی ہوگی ۔اس ویزا کے تحت رومانیہ میں رہنے کی کوئی لازمی شرط نہیں ہوگی یعنی سرمایہ کار بغیر وہاں مقیم ہوئے بھی رہائشی حیثیت رکھ سکیں گے۔درخواست دہندگان کو درج ذیل شرائط پوری کرنا ہوں گی ۔قومی سلامتی اور منی لانڈرنگ کے خلاف جانچ میں کلیئر ہونا،عالمی پابندیوں کی فہرستوں میں شامل نہ ہونا،سیکیورٹی کلیئرنس کے عمل میں رومانیہ کی خفیہ ایجنسیاں اور منی لانڈرنگ واچ ڈاگ (ONPCSB) شامل ہوں گے