حسنین اور عمر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے فائرنگ کردی‘جوابی کارروائی میں گولیوں کا نشانہ بن گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں ہوا جہاں سی سی ڈی چوہنگ شاہ گینگ کے دو کارندوں کی گرفتاری کے لیے مانووال میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی اس دوران جوابی فائرنگ کی زد میں آکر دو ملزم مارے گئے جن کی شناخت حسنین اور عمر کے نام سے ہوئی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے ساتھی فیصل آباد میں سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں مارے جاچکے ہیں ملزمان اپنے ساتھیوں کا بدلہ لینے کی پلاننگ کررہے تھے نہوں نے سوشل میڈیا پر سی سی ڈی افسروں کو دھمکیاں بھی دی تھیں سی سی ڈی حکام نے مزید بتایا شاہ گینگ فیصل آباد اور گردوونواح میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا ہلاک ہونے والے ملزمان قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری سمیت پولیس کو متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھے