اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) نوجوان کو خنجر کے وار کرکے زخمی کردیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مضروب نے ملزمان کو شراب پی کر شور شرابہ کرنے سے منع کیا۔ بتایا گیا ہے کہ جگنو مسیح اور چاند مسیح شراب کے نشے میں گلی میں غل غپاڑہ کر رہے تھے جنہیں دانش مسیح نے روکا تو دونوں نے اس پر خنجر سے حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں دانش مسیح کے پیٹ پر زخم آئے۔پولیس تھانہ سٹی رینالہ خورد نے واقعہ کی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔