دہشت گرد لاہور میں فائرنگ کے بعد ایک سرکاری گاڑی لے کر فرار ہوگئے تھے
راوی ریان میں دہشت گرد گاڑی چھوڑ کر گھر میں داخل ہوگئے،گھر والوں کو یرغمال بنا لیا
لاہور(آئی این پی )لاہور میں بادامی باغ اور نواں کوٹ میں اہلکاروں کو شہید کرنے والے دہشت گرد باپ بیٹا مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ریحان بٹ اور فیاض بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد لاہور میں فائرنگ کے بعد ایک سرکاری گاڑی لے کر فرار ہوگئے تھے۔سی سی ڈی ماڈل ٹائون پولیس، لاہور پولیس، شیخوپورہ پولیس سمیت دیگر ٹیمیں دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے تعاقب میں تھیں۔ شیخوپورہ راوی ریان کے قریب دہشت گرد گاڑی چھوڑ کر ایک گھر میں داخل ہوگئے اور گھر والوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔لاہور پولیس، سی سی ڈی ماڈل ٹائون اور سی سی ڈی شیخوپورہ پولیس نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا