بیرسٹر گوہر نے4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا ایم این اے یوسف خان بھی مستعفی

بیرسٹر گوہر نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہائوس بزنس ایڈوائزری سے استعفی دیا‘ عمران خان کے حکم پر  استعفی دیا  ہے:یوسف خان

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چار قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا۔رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنا استعفی  سپیکر قومی اسمبلی کے آفس میں جمع کرایا ہے۔بیرسٹر گوہر نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہائوس بزنس ایڈوائزری سے استعفی دیا۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے بانی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونا شروع کردیا ہے،۔دریں اثناء ہنگوسے منتخب  رکن قومی اسمبلی  یوسف خان نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا۔  یوسف خان نے 2 قائمہ کمیٹیوں سے استعفی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔   ایک بیان میں  میں  یوسف خان نے کہاہے کہ عمران خان کے حکم پر سٹینڈنگ کمیٹیوں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور انٹر پروینس کوآرڈینیشن سے استعفی دے دیا ہے ۔