بیرسٹر گوہر،، شہر یار ، عامر ڈوگر، امجد علی ، شہزادہ گستاسب، علی جدون ، صبغت اللہ نے بھی استعفیٰ دیدیا
اسلام آباد (خصوصیرپورٹ)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے سمیت 18 قائمہ کمیٹیوں سے پی ٹی آئی اراکین کے استعفیسپیکر آفس جمع کرا دیئے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے چار قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہائوس بزنس ایڈوائزری سے استعفیٰ دیا،شہریار آفریدی نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سے استعفیٰ دیا ہے، بیرسٹر گوہر، جنید اکبر، عامر ڈوگر ،امجد علی خان، شہزادہ گستاسب، علی خان جدون ، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، مجاہد علی، انور تاج، فضل محمد خان ساجد خان، ارباب عامر، آصف خان، ارشد ساہی، شبیر قریشی اور اویس جھکڑ بھی مستعفی ہو گئے ہیں ، ان 18ارکان اسمبلی کے استعفے جمع کرا دیئے گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ میں نے 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے، ہم نے بہت کوشش کی کہ سسٹم کا حصہ رہیں اور سسٹم چلے۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہماری 180 نشستیں تھیں، خیبرپختونخوا میں ہماری دو تہائی اکثریت تھی، ہمارے لوگوں کو شہید کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو ناحق قید کیا گیا لیکن بانی پی ٹی آئی نے اور ہم نے کہا آئو بات کرو۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی، بات چیت ہونی چاہیے، یہ سیاسیات ہے اور سیاست کا حصہ ہے، ابھی کہیں اور کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔استعفے عمران خان سیکسی بھی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکیتمام ملاقاتیوں کو ناکے پر روک لیا گیا،ملاقات کا وقت ختم ہونے پر تمام رہنما بغیر واپس بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سماعت کیلئے منظور راولپنڈی (خبر نگار )اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سیکسی بھی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی۔ اڈیالہ جیل پہنچنے والے رہنما واپس روانہ ہوگئے۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی انتظار پنچوتھا نے 6 ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوائی تھی۔ اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر سینٹر ذیشان خانزادہ ایم این اے شاہد خٹک ،یوسف خان ،ارشد مایار پہنچے جنہیں پولیس نے ناکے پر روک لیا۔ملاقات کا وقت ختم ہونے پر تمام رہنما ملاقات کے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔تحریک انصاف کے رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں جمہوریت ہے، مارشل لا ہے یا کوئی اور قانون۔ یہ کب تک ظلم کریں گے، کیا یہاں کوئی قانون ہے؟۔ادھر انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات میں دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سماعت کے لئے منظور کرلی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم ستمبر کو مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت میں یہ درخواستیں تحریک انصاف کے 26 نومبر اور 28 ستمبر کے پرتشدد احتجاج کے مقدمات میں دائر کی گئی ہیں۔