پی ٹی آئی کے 17 سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا

کمیٹیوں کے اجلاس ہمارے بغیر بھی چل سکتے ہیں اور چلیں گے، کمیٹیوں سے استعفے احتجاج کے طور پر دے رہے ہیں:علی ظفر
 اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف  کے 17 سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا۔رپورٹ  کے مطابق سینیٹر علی ظفر نے استعفوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی، پی ٹی آئی کی جانب سے تمام استعفے سینیٹ سیکریٹریٹ کو جمع کروادیے گئے ہیں۔علی ظفر نے کہا کہ عمران خان نے کہا جتنے استعفے ہیں وہ دے دیں باقی بعد میں آجائیں گے۔سینیٹر علی ظفر کے مطابق کمیٹیوں کے اجلاس ہمارے بغیر بھی چل سکتے ہیں اور چلیں گے، کمیٹیوں سے استعفے احتجاج کے طور پر دے رہے ہیں۔