قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے‘اعظم سواتی اورمرزا آفریدی مستعفی

 بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوا ہوں:مرزاآفریدی‘‘ استعفے دیکر موجودہ پارلیمانی نظام کیخلاف احتجاج کررہے ہیں:اعظم سواتی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی اراکین کے   قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفی دینا شروع ہوگئے ۔پی ٹی آئی کے مرزا آفریدی اور اعظم سواتی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا۔قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز سے بھی پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی ہدایت کے بعد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے سینیٹ کی  قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا۔مرزا آفریدی نے کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی،بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے استعفی دے دیا۔ سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا  بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوا ہوں۔دوسری جانب سینیٹر اعظم سواتی نے سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا، اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرسینیٹ کی تمام کمیٹیز سے استعفی دیا ہے، ہم استعفے دیکر موجودہ پارلیمانی نظام کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ قانون وآئین کی حکمرانی کے لیے اب قائمہ کمٹیاں بے سود ہوچکی ہیں۔سینیٹر دوست محمد اور ذیشان خانزادہ نے اپنی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفی چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردیا