پی ٹی آئی کے 28 ارکان اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

جنید اکبر، عامر ڈوگر، ثنااللہ مستی خیل، ڈاکٹر ضیا الدین، جاوید اقبال اور حاجی امتیاز احمد شامل 
 استعفے  سپیکر آفس میں جمع کروا دیئے‘مستعفی ہونے والے ارکان  کی تعداد 47 ہوگئی
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی اراکین کی تعداد 47 ہوگئی۔ رپورٹ کے  مطابق پی ٹی آئی اراکین نے اپنے استعفے اسپیکر آفس میں جمع کروا دیئے، اسی طرح پی ٹی آئی کے 6 اراکین قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔کمیٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے والوں میں جنید اکبر، عامر ڈوگر، ثنااللہ مستی خیل، ڈاکٹر ضیا الدین، جاوید اقبال اور حاجی امتیاز احمد شامل ہیں۔