اٹک میں 4 ماہ کے بچے کے قتل کا معاملہ، باپ نے ماں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

اٹک میں 4 ماہ کے بچے کے قتل کا معاملہ، باپ نے ماں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

اٹک کے علاقے ویسہ گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 4 ماہ کے بچے کی ہلاکت کے الزام میں اس کی سگی ماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی بیوی گھریلو ناراضگی کے باعث اپنے میکے چلی گئی تھی۔ مدعی کے مطابق وہ اسے منانے کے لیے گیا لیکن وہ واپس آنے سے انکار کرتی رہی۔ایف آئی آر میں درج بیان کے مطابق رات کے وقت بچے کے ماموں (برادر نسبتی) نے اطلاع دی کہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا ہے۔ تاہم بعد ازاں شواہد اور ابتدائی مشاہدے میں بچے کے سر کے پچھلے حصے پر سوجن اور نیلے نشانات پائے گئے، جس پر واقعے نے مشکوک رخ اختیار کر لیا۔پولیس نے ابتدائی شواہد کی بنیاد پر بچے کی والدہ کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ یہ حادثہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ کارفرما ہے۔