تھرپارکر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں نومولود بچے کو پانی کی ٹنکی میں پھینکنے کے الزام میں باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ بچے کے نانا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی کا کہنا ہے کہ داماد اور بیٹی کے درمیان پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہوا، جس پر بیٹی نے رقم دینے سے انکار کیا تو مبینہ طور پر ملزم نے اپنے ہی نومولود بیٹے کو ٹنکی میں پھینک دیا۔مدعی کے مطابق بچے کو فوری طور پر ٹنکی سے نکالا گیا تاہم وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔