لاہور کے علاقے سبزہ زار میں 26 سالہ رمشاء کی موت کے بعد ان کے چچا شکیل کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں مقتولہ کے شوہر، دیور، سسر اور نند کو نامزد کیا گیا ہے۔ رمشاء کے اہلخانہ کا الزام ہے کہ سسرالیوں نے ان پر تشدد کیا اور ممکنہ طور پر زہر دیا، جس کے نتیجے میں وہ میو ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔