اٹک: سکول وین اور کیری ڈبہ میں تصادم، خاتون ٹیچر سمیت 10 بچے زخمی

اٹک: سکول وین اور کیری ڈبہ میں تصادم، خاتون ٹیچر سمیت 10 بچے زخمی

اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے علاقے غریبوال میں ایک سکول وین اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجے میں خاتون ٹیچر سمیت 10 بچے زخمی ہو گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک بچے کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔