اسلام آباد ہائی کورٹ کا ثناء یوسف قتل کیس کی دوسری عدالت منتقلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ثناء یوسف قتل کیس کی دوسری عدالت منتقلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے مقدمے کا ٹرائل دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔  
عدالت نے جج افضل مجوکا کو ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ملزم عمر حیات کی کیس منتقلی کی درخواست پر فیصلہ سنایا، جس میں ملزم نے ٹرائل جج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔