اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، جسے 13 ستمبر 2025 تک ملتوی کر دیا گیا۔

 کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔سماعت کے دوران نامزد ملزم عمر حیات کو جیل سے عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔ اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم کی حاضری یقینی بنائی جائے اور مقدمے کا چالان بھی فراہم کیا جائے۔واضح رہے کہ ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل میں درج کیا گیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عمر حیات نے دوستی سے انکار پر غصے میں آکر نوجوان ٹک ٹاکر کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔عدالت نے جیل حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی آگے بڑھ سکے۔