اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں دو مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں دو مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پراسکیوشن کے مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، جس میں سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔وکلاء صفائی کی جانب سے آج گواہان پر جرح نہیں ہو سکی۔ عدالت نے ملزم عمر حیات پر ناجائز اسلحہ کیس میں بھی فردِ جرم عائد کر دی ہے۔اب تک کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔