ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات عدالت کے حکم پر جیل بھیج دیا گیا

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات عدالت کے حکم پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

 پولیس نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت میں پراسیکیوشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی، جبکہ ملزم کے وکلا نے شکایت کی کہ عمر حیات کو والدین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ میڈیا پر کیس کی غیر معمولی کوریج کی وجہ سے اہل خانہ کو ملاقات سے روکا جا رہا ہے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اب ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل ہو چکا ہے، جیل قوانین کے مطابق ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔یاد رہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عمر حیات نے اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔