اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں استعمال کی گئی گاڑی کی سپرداری کی درخواست مسترد کر دی۔
گاڑی کے مالک نے عدالت سے گاڑی واپس دینے کی استدعا کی تھی اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ نہ وہ مقدمے میں نامزد ہے، نہ ہی اس کا گاڑی یا واردات سے کوئی تعلق ہے۔ تاہم پولیس نے مؤقف اپنایا کہ گاڑی ملزم عمر حیات نے واردات سے پہلے اور بعد میں استعمال کی، اور اسی کی نشاندہی پر گاڑی قبضے میں لی گئی۔پولیس نے مزید کہا کہ گاڑی کے رینٹ پر لینے کا معاہدہ یا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، اور گاڑی کے مالک و ڈرائیور سے مقدمے میں شہادت مطلوب ہے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سپرداری کی درخواست مسترد کر دی۔