حنا طارق نے فیمنسٹ ہونے کو ’لعنت‘ قرار دیدیا

حنا طارق نے فیمنسٹ ہونے کو ’لعنت‘ قرار دیدیا

پاکستانی اداکارہ حنا طارق کا کہنا ہے کہ میں اپنے آپ کو فیمنسٹ تصور نہیں کرتی، یہ ایک لعنت ہے۔

حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’رحمت‘ میں اپنی عمدہ اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی حنا طارق نے ایک یوٹیوب پروگرام میں مرد اور خواتین کے کرداروں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے مرد پسند نہیں جو نرم مزاج یا بہت حساس ہوں، بلکہ مرد کو مردانہ انداز میں رہنا چاہیے۔ حنا طارق کا ماننا ہے کہ مرد کو مضبوط، فیصلہ کن اور خودمختار ہونا چاہیے۔  اداکارہ نے بتایا کہ وہ منصوبہ بندی کرنے یا ہر چیز خود سنبھالنے کی ذمہ داری نہیں لینا چاہتی، یہ مردوں کا کام ہے۔ وہ ایک عورت ہونے کے ناطے وہ سہولتیں اور توجہ چاہتی ہیں جو ایک مرد فراہم کرتا ہے۔  
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خود مختار ہونے کے باوجود روایتی طور پر مرد سے ذمہ داریاں نبھانے کی توقع رکھتی ہیں، جیسے کہ کرایہ ادا کرنا، منصوبہ بنانا اور تحفے دینا۔ وہ چاہتی ہیں کہ مرد یہ سب ان کے لیے کرے، حالانکہ وہ یہ سب خود بھی کر سکتی ہیں۔  حنا طارق نے یہ بھی کہا کہ وہ خواتین بھی پسند نہیں کرتی جو مردوں جیسے کردار اپنانے کی کوشش کرتی ہیں، جیسے پٹرول بھرنا یا بیگ اٹھانا۔ اگرچہ وہ خود کما سکتی ہیں، مگر وہ خواتین کو وہ سہولتیں حاصل کرنے کی حامی ہیں جو مرد فراہم کرتے ہیں۔