کراچی میں خواتین کے تحفظ سے متعلق بیان، حنا پرویز بٹ کی حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت

کراچی میں خواتین کے تحفظ سے متعلق بیان، حنا پرویز بٹ کی حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت

لاہور: پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کی جانب سے کراچی کو خواتین کے لیے جیل قرار دینے کے بیان پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا ردعمل سامنے آگیا۔

حنا پرویز بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ کو لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور آئیں، کیونکہ یہاں خواتین خود کو لندن کے مقابلے میں زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خواتین کا تحفظ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت ایسا ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے جہاں خواتین بلاخوف و خطر نقل و حرکت کر سکیں۔حنا پرویز بٹ نے مزید دعویٰ کیا کہ لاہور میں خواتین کو ہراسانی اور تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔