اداکارہ عظمیٰ طاہر کا دانش تیمور کے بارے میں اہم انکشاف: مغرور انسان قرار دیدیا

اداکارہ عظمیٰ طاہر کا دانش تیمور کے بارے میں اہم انکشاف: مغرور انسان قرار دیدیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عظمیٰ طاہر نے اداکار دانش تیمور کو مغرور انسان قرار دے دیا۔  
عظمیٰ طاہر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں سینئر اداکاروں کے رویے اور بالخصوص دانش تیمور کے رویے کے بارے میں بات کی۔  انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ دانش تیمور لوگوں کی نظر میں بہت اچھے انسان ہوں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب ان کے اندر ’میں‘ آ گئی ہے۔ وہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد مغرور ہو گئے ہیں اور اپنا ماضی بھول گئے ہیں کہ جب وہ انڈسٹری میں آئے تھے۔  اداکارہ نے کہا کہ دانش نے ان کے ساتھ کام کیا اور وہ ان کے ماضی کے حالات کو جانتی ہیں کہ انہوں نے کیا کیا نشیب و فراز دیکھے، لیکن اب وہ ہیرو بن کر دکھاتے ہیں کہ میں تو کروڑوں میں کماتا ہوں۔  
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب وہ انڈسٹری میں آئے تھے، ان کے پاس ایف ایکس بھی نہیں تھی، وہ صرف سفر کر کے آئے تھے۔  عظمیٰ طاہر نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کو اپنے ماضی کو یاد رکھنا چاہیے، کیونکہ اگرچہ دانش تیمور اچھے اداکار ہیں، لیکن انہیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ عزت سے پیش آنا چاہیے۔