فیمنسٹ نہیں لیکن خواتین کے برابری کے حقوق کی حامی ہوں: سارہ خان

فیمنسٹ نہیں لیکن خواتین کے برابری کے حقوق کی حامی ہوں: سارہ خان

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے فیمنزم کے حوالے سے ایک بار پھر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیمنسٹ نہیں ہیں لیکن خواتین کے برابری کے حقوق کی حامی ہیں۔

فیمنزم پر وضاحت
انسٹاگرام اسٹوری پر اظہار خیال کرتے ہوئے سارہ خان نے کہا:"جب میں کہتی ہوں کہ میں فیمنسٹ نہیں ہوں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں خواتین کے برابری کے حقوق کی مخالف ہوں۔""میں خواتین کو برابر کے مواقع، احترام اور عزت دینے پر یقین رکھتی ہوں لیکن آج کل کے فیمنزم کی حمایت نہیں کرتی۔"
خواتین کی اصل طاقت پر مؤقف
انہوں نے کہا کہ:"عورتوں کی اصل طاقت مردوں کے برابر آ کر مقابلہ کرنے میں نہیں بلکہ محبت، عزت اور وقار حاصل کرنے میں ہے۔""حضرت خدیجہؓ خواتین کے لیے بہترین مثال ہیں، جو کامیاب تاجرہ بھی تھیں اور نسوانیت و وقار کی اعلیٰ علامت بھی۔"
گھرداری اور پیشہ ورانہ زندگی پر رائے
سارہ خان نے کہا:"یہ کیوں سمجھا جاتا ہے کہ صبح اٹھ کر دوسروں کے خواب پورے کرنے کے لیے دفتر جانا فخر کی بات ہے لیکن اپنے شوہر اور بچوں کے لیے ناشتہ بنانا اور ان کی دیکھ بھال کرنا کمتر ہے؟""ایک عورت گھر کے فرائض اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دونوں بخوبی نبھا سکتی ہے۔"