سرجانی ٹاؤن میں فور کے چورنگی کے قریب ایک شخص بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم اور ایدھی رضاکار شہری کو نیچے اتارنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اور بڑی تعداد میں شہری جمع ہو چکے ہیں۔ اس شخص کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔