سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی شہری کو لوٹنے کی کوشش ناکام، شور مچانے پر فرار

سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی شہری کو لوٹنے کی کوشش ناکام، شور مچانے پر فرار

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں شہری نے بروقت شور مچا کر ڈاکوؤں کو لوٹ مار کیے بغیر فرار ہونے پر مجبور کردیا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

واردات سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور اے میں پیش آئی، جہاں رات کے اندھیرے میں دو مبینہ ڈاکو گلی میں کھڑے ایک نوجوان سے لوٹ مار کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکوؤں کو دیکھتے ہی شہری نے شور مچانا شروع کردیا، جس پر دونوں ملزمان بغیر لوٹ مار کیے موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ناکام واردات کا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔