سرجانی ٹاؤن: مبینہ گھریلو جھگڑے میں خاتون اور بچہ قتل، شوہر زخمی حالت میں اسپتال منتقل

سرجانی ٹاؤن: مبینہ گھریلو جھگڑے میں خاتون اور بچہ قتل، شوہر زخمی حالت میں اسپتال منتقل

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کریمی چوک کے قریب واقع ایک گھر سے خاتون اور بچے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ ایک مرد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کی لاش گلا کٹی ہوئی حالت میں ملی، جبکہ بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی مرد، جو خاتون کا شوہر بتایا جا رہا ہے، کا بھی گلا کٹا ہوا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ اہلِ محلہ نے گھر سے لڑائی کی آوازیں سنی تھیں اور گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا، جس سے واقعہ بظاہر گھریلو جھگڑا معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا ہے۔