سکولوں کی آئوٹ سورسنگ، تیسرے مرحلے میں 20ہزار درخواستیں

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں سکولوں کی آئوٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے میں ریکارڈ درخواستیں موصول ہو گئی ہیں، جہاں ہزاروں امیدوار سکول سنبھالنے کے لیے میدان میں آ گئے۔تفصیلات کے مطابق تیسرے مرحلے میں سکولوں کو ٹھیکے پر لینے کیلئے 20 ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں۔حکام کے مطابق اس مرحلے میں 2 ہزار 7 سو سکول آو ٹ سورس کیے جا رہے ہیں، جبکہ پہلے دو مرحلوں میں 10 ہزار سکول پہلے ہی آئوٹ سورس کیے جا چکے ہیں۔درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور امیدواروں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔کامیاب امیدواروں کو گرمیوں کی چھٹیوں میں سکولوں کا چارج دے دیا جائے گا تاکہ نئے تعلیمی سال سے قبل انتظامی امور مکمل کیے جا سکیں۔پنجاب ایجوکیشن فاو نڈیشن حکام کے مطابق آو ٹ سورسنگ کے لیے یہ اب تک کی سب سے زیادہ درخواستیں ہیں، جو پروگرام میں بڑھتی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہیں۔