اکتوبر میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کا آغاز

جن سکولوں میں بچوں کی تعداد100سے کم ہو گی انہیں آئوٹ سورس کیا جائے گا:وزیرتعلیم پنجاب
 لاہور(یواین پی) پنجاب حکومت نے سکولوں کی آئوٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کاآغاز کرنے کا اعلان کر دیا، جن سکولوں میں بچوں کی تعداد100سے کم ہو گی انہیں آئوٹ سورس کیا جائے گا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق رواں سال اکتوبر میں آئوٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ فیک انرولمنٹ پکڑ لیں گے، وزیر اعلی پنجاب کی ٹیم بڑی متحرک ہے،ڈیٹا کا تجزیہ کیا جارہا ہے، جن سکولوں کی انرولمنٹ 100 سے نیچے ہو گی اگر و ہ 102لکھے گے ہم انہیں پکڑ لیں گے کیونکہ ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق ہو رہی ہے، مذکورہ سکولوں کو فیز تھری میں آئوٹ سورسنگ میں لے کر جائیں گے۔