ٹریک تک رسائی پراجیکٹ کو آسان بنانے میں فائدہ مند کردار ادا کرے گی:کمیٹی کو بریفنگ
بورڈ میں وزیر ریلوے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی نگرانی اور نگرانی کو مضبوط کیا جا سکے : چیئرمین کمیٹی
اسلام آباد(آن لائن ) سینیٹ کی ریلوے کمیٹی نے ریلوے میں نئی بھرتیوں سمیت آمدنی اور آئوٹ سورسنگ کی تفصیلات طلب کر لی۔جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چیرمین سینیٹر جام سیف اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہو ا اجلاس میں ٹرانسفر آف ریلویز (ترمیمی) بل 2025 پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کمیٹی کو ٹرانسفر آف ریلویز (ترمیمی) بل کے حوالے سے بتایا گیا کہ مجوزہ ترامیم کا مقصد ٹریک تک رسائی کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے کمیٹی کو بتایا گیا کہ ریکوڈک پراجیکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے، ٹریک تک رسائی پراجیکٹ کو آسان بنانے میں فائدہ مند کردار ادا کرے گی۔