سکول آئوٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کیلئے درخواستیں جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب ایجوکیشن فاو نڈیشن نے سکول آو ٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب امیدوار 7 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سرکاری سکولوں کو آو ٹ سورس کرنے کے عمل کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب ایجوکیشن فاو نڈیشن نے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔حکام کے مطابق پہلے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی تھی، تاہم اب امیدوار 7 اپریل تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔