لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبہ میں پرائمری و مڈل سکولوں کو مزید پیف کے حوالے کیا جارہا ہے جس سے اساتذہ کی بڑی تعداد کو دو دراز کے سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔پیف کے ذریعے ایسے سکولوں کو آئوٹ سورس کیا جارہا ہے جہاں پر بچوں اور اساتذہ کی تعداد خاصی کم دکھائی دیتی ہے، اگر اساتذہ کی تعداد کا سکولوں کی تعداد کے لحاظ سے جائزہ لیا جائے تو ابھی بھی اور سورس ہونے کے باوجود سکولوں میں اساتذہ کی تعداد کم دکھائی دے رہی ہے۔پنجاب بھر کے پبلک اور پرائیویٹ سیکنڈری سکولوں میں صرف 482 سبجیکٹ سپیشلسٹ ہونے کا انکشاف ہواہے۔