حویلی لکھا پولیس نے قتل کیس کااشتہاری گرفتار کرلیا

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری مجرم عمران کو گرفتار کرلیا جس نے ستمبر 2023 میں اپنی بیوی کا گلا دبا کر مار دیا تھااور فرار ہو گیا تھا اور وہ 3 سال سے روپوش تھا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا،ڈی پی او نے گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کارکردگی کو سراہا۔