حویلی لکھا،اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ ) پولیس نے 2 بائیک لفٹراور ایک منشیات فروش گرفتار کرکے 12 موٹر سائیکلیں،اسلحہ اور چرس بر آمد کرلی ،پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا انسپکٹر سرور کی سربراہی میں پولیس نے بائیک لفٹر گینگ کے دو کارندے گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 12 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بر آمد کر لیا،جبکہ پولیس تھانہ ڈھلیانہ نے ایک منشیات فروش عبدالرزاق عرف حاجی دھورا کو پل جندراں کلاں کے قریب سے گرفتار کرکے 1220 گرام چرس بر آمد کر لی۔