حویلی لکھا،چیچہ وطنی:2 افراد منشیات سمیت گرفتار

حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ راشد ہدایت کے احکامات اور ڈی ایس پی سرکل بصیرپور کی زیر نگرانی تھانہ حویلی لکھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا اور ہمراہ ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم محمد حسین ولد محمد نواز قوم جوئیہ سکنہ 43/SP کھرپہ حویلی لکھا کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 1400 گرام چرس برآمد ہوئی۔چیچہ وطنی میں پٹرولنگ پولیس کوٹلہ ادیب شہید کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، زیر نگرانی ڈی ایس پی پٹرولنگ ساہیوال پولیس نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کاشف شاہ سے کین پلاسٹک میں سے12 لیٹرشراب دیسی برآمدکرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر چیچہ وطنی میں مقدمہ درج کرادیا گیا