لاہور (خصوصی رپورٹ) ہربنس پورہ میں پولیس نیموٹر سائیکل حادثے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف متاثرہ شہری عبدالرحمان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ حادثے میں دو خواتین کو ٹکر ماری گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہو گئی، جس کا علاج جاری ہے۔ ملزمان ہادی اور محمد فردین کو گرفتار کر لیاگیا۔