پہلی ضمنی: پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے 6 گھنٹوں میں ملزمان پکڑلیے
لاہور (کرائم رپورٹر) سائوتھ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راستے میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے دو اوباش ملزمان ریحان اور علی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے، جس پر ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ایس ایچ او سائوتھ کینٹ عدنان رشید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔