لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار پولیس نے چند روز قبل سڑک کراس کرتے بزرگ کو ٹکر مارنے والا موٹر سائیکل سوار گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق چند روز قبل 65 سالہ بزرگ کو موٹرسائیکلسوار ٹکر مار کر فرار ہوگیا تھابزرگ زبیر احمد کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔گزشتہ روز شالیمار پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم عمیر کو شناخت کر کے تھانہ ہئیر کی حدود سے گرفتار کر کے۔اس کے خلاف غفلت اور تیز رفتاری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔