بس کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار 45سالہ شخص کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ 25 نمبر سٹاپ کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار 45سالہ ادریس کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا زخمی ادریس زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45سالہ ادریس کے نام سے ہوئی ہے اورمتوفی ناروال کا رہائشی تھا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی