بس کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ٹائون شپ پنڈی سٹاپ کے قریب سپیڈو بس نے موٹر سائیکل سوار شہری کو ٹکر ماری ، لاش مردہ خانے منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹائون شپ کے علاقے میں سپیڈو بس نے موٹر سائیکل سوار شہری کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ ٹائون شپ پنڈی سٹاپ کے قریب سپیڈو بس نے موٹر سائیکل سوار شہری کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی