لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں دو خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ایدھی ترجمان کے مطابق شفیق آباد کے علاقے کریم پارک سے 30سالہ خاتون بے ہوشی کی حالت میں ملی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ جبکہ برکی کے علاقے بی آر بی نہر سے تقریباً 50سالہ نامعلوم خاتون کی لاش بر آمد ہوئی۔ لاش کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے اور نہر میں تیرتی ہوئی پائی گئی۔ دونوں خواتین کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس اور متعلقہ تحقیقاتی ادارے مختلف پہلو ئوں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔