گگومنڈی (خصوصی رپورٹ)نواحی گاؤں 365 ای بی کی رہائشی (ش)کو فیصل نے زبردستی فصلوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ اسی طرح چک نمبر 235 ای بی کی (ن) اپنے گھر جاتے ہوئے امام واہگہ کے ڈیرہ پر زبردستی لے جاکر اس نے بھی زیادتی کی، ساہیوال چک نمبر 213 ای بی کے رہائشی محمد اقبال کی 14 سالہ بیٹی خدیجہ کو اغواء کر لیا گیا۔ متاثرہ افراد کے قریبی رشتہ داروں نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔متاثرین کے اہل خانہ نے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔