2خواتین سمیت 5افراد کی لاشیں

مسلم ٹائون نہرنامعلوم خاتون کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ، ایک خاتون سمیت 4افرادنشہ سے چل بسے
لاہور (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں دوخواتین سمیت 5افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق لاری اڈا میں 45 سالہ نامعلوم خاتون، اچھرہ شمع سٹاپ پر 40 سالہ شخص، فیصل ٹائون میں 17 سالہ نوجوان جبکہ گلشن راوی میں 55 سالہ شخص نشہ کی زیادتی کے باعث دم توڑ گئے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی جبکہ مسلم ٹائون میں نہر سے نامعلوم خاتون کی برہنہ لاش برآمد ہوئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ مقتولہ کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔