مختلف مقامات سیلڑکی سمیت 2خواتین اغوا

قصور(خصوصی رپورٹ )دومختلف مقامات سیلڑکی سمیت 2خواتین کو اغوا کرلیاگیا،تھانہ بی ڈویڑن میں موچی پورہ کی رہائشی انور بی بی نے مقدمہ در ج کروایا ہے کہ 3 ملزموں ارشد وغیرہ نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ میری 22سالہ بیٹی (ک)بی بی کو اغوا کرلیا، میلاد گیٹ طارق کالونی کے رہائشی ملک محمد اسلم نے تھانہ اے ڈویڑن میں مقدمہ در ج کروایا کہ میری 63سالہ بیوی (ص)کو بازار سے نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔