چین کی وائٹ ہائو س کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کی مذمت

بیجنگ(آئی این پی )چین نے وائٹ ہائو س کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطاقب ترجمان چینی  وزارت  خارجہ نے جاری بیان میں  کہا ہے کہ  چین ہمیشہ غیرقانونی اور پر تشدد واقعات کی مخالفت کرتا ہے، امریکا پابندیوں کے ناجائز استعمال سے باز آئے، چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق، مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔ اٹلی کی جانب سے چینی ہیکر کو امریکا کے حوالے کئے جانے پر چین کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ من گھڑت امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہیں، اٹلی حقائق اور قانون کا احترام کرے۔