سابق صدر بارا ک اوبامہ کی وائٹ ہائو س کے قریب فائرنگ کی مذمت

 واشنگٹن (آئی این پی )سابق امریکی صدر باراک اوباما نے واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے قریب فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ سابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔  انہوں نے اپنی اہلیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہامشعل اور میں آج واشنگٹن، ڈی سی میں گولی مار دئیے گئے سروس ممبرز کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ سابق امریکی صدر نے زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اہل خانہ انتہائی المناک حالات میں اس موسم میں داخل ہو رہے ہیں۔