ٹرمپ نے سوشل میڈیا پیغام میں سوزی کو مضبوط اور باہمت خاتون قرار دیا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز میں ابتدائی مرحلے کے بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پیغام میں سوزی وائلز کو مضبوط اور باہمت خاتون قرار دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق سوزی وائلز نے بیماری کے خلاف فوری طور پر علاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ابتدائی مرحلے کے بریسٹ کینسر کی عموما اس وقت تشخیص ہوتی ہے جب رسولی صرف چھاتی تک محدود ہو یا قریبی لمف نوڈز تک معمولی حد تک پھیلی ہو۔ابتدائی مرحلے میں اسٹیج زیرو، اسٹیج ون اور بعض اوقات اسٹیج ٹو شامل ہوتے ہیں، اس مرحلے میں تشخیص ہونے کی صورت میں علاج کے نتائج نسبتا بہتر ہوتے یں