واشنگٹن (آئی ا ین پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے بہت قریب ہیں،غزہ میں اسرائیلی کارروائی کے بعد جائزہ لیا جارہاہے کہ آیا سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں ۔وائٹ ہائو س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یوکرینی اور یورپی قیادت سے روس یوکرین جنگ بندی پر بات ہوئی اور امریکی امن منصوبے کو یورپی رہنمائو ں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ان کاکہنا تھا کہ حالیہ مذاکرات کے بعد نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جنگ بندی پر روسی صدر پیوٹن سے بھی بات چیت کی گئی۔دوسری جانب یورپی رہنمائہ ں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی کسی بھی سکیورٹی ضمانت میں انہیں شامل کیا جائے