پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس،دونوں جماعتوں نے 10 نکاتی ایجنڈے پر بھی اتفاق کرلیا
اسلام آباد (آن لائن) آزاد کشمیر میں عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے، اور ہر جماعت اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے مختلف جماعتوں سے رابطے کررہی ہے۔آل جموں و کشمیر جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ ن کے درمیان انتخابی اتحاد طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں جماعتوں نے اصولی طور پر مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر 10 نکاتی ایجنڈے پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔یہ اہم اجلاس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وزیر امور کشمیر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ بھی موجود تھے