پاکستان کی سفارتی کامیابی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیگی حسن عسکری‘مجیب الرحمن شامی

گورنمٹ کالج لاہور میں  ’’اسلام آباد مذاکرات   پرسکون سفارت کاری کے ذریعے تقسیم کو ختم کرنا‘‘ کے عنوان سے  اولڈ راوین یونین کی جانب سے مذاکرہ کا انعقاد
پاکستان نے  فریقین کو مذاکرات کی میز پر لا کر ایک مؤثر ’’بریج اسٹیٹ’’ کا کردار ادا کیا منصور احمد خان اور  ڈاکٹر اسماء الحسنیٰ کا مذاکرہ سے  خطاب
لاہور(دانش منیر)اسلام آباد مذاکرات  پْرسکون سفارت کاری کے ذریعے تقسیم کو ختم کرنا کے عنوان سے مذاکرہ گورنمٹ کالج لاہور میں اولڈ راوین یونین کی جانب سے منعقدکیا گیاعالمی امور کے  ماہرین نے پاکستان کے اہم مثبت اور دنیا کو امن کی طرف لانے کے بے مثال  کرادر پر سیر حاصل گفتگو کی‘تیسری عالمی جنگ کے خطرات کو ٹالنے اور خطے میں امن کی فضا قائم کرنے میں پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ اسی اعتراف میں اولڈ راوین یونین کے صدر اطہر اسماعیل آر پی او شیخوپورہ   کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ماہرین نے پاکستان کے کردار کو غیر معمولی قرار دیا۔سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری رضوی اور سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا  پاکستان کی یہ سفارتی کامیابی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔سفارتکار منصور احمد خان اور عالمی امور کی ماہر ڈاکٹر اسماء￿  الحسنیٰ نے روشنی ڈالی  کس طرح پاکستان نے  فریقین کو مذاکرات کی میز پر لا کر ایک مؤثر ‘‘بریج اسٹیٹ’’ کا کردار ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر طلباء￿  نے سوالات کیے، جبکہ وائس چانسلر جی سی عمر چودھری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یادگاری شیلڈز پیش کیں۔