پولیس اہلکاروں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی:چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پولیس شہدا نے ملک و قوم   کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں ،پولیس اہلکاروں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ۔ یومِ شہدا پولیس کے موقع پر پیغام  میں سید یوسف رضا گیلانی  نے کہا  ہے کہ پولیس نے امن کے قیام اور جرائم کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔