جناح ہاؤس حملہ کیس: حماد اظہر 21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش

جناح ہاؤس حملہ کیس: حماد اظہر 21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش

لاہور: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں 21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

حماد اظہر کو پولیس نے 7 ستمبر کو عدالت سے 21 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تفتیش کے لیے تحویل میں لیا تھا۔ کیس کا تعلق 9 مئی 2023 کے واقعات کے دوران جناح ہاؤس پر حملے سے ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر حماد اظہر نے پریزن وین سے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘حماد اظہر کو رواں ماہ ملتان سے گرفتار کرکے لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں 9 مئی سے متعلق مقدمات میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔